Who cast that first fateful tomato that started the La Tomatina revolution? The reality is no one knows. Maybe it was an anti-Franco rebellion, or a carnival that got out of hand. According to the most popular version of the story, during the 1945 festival of Los Gigantes (a giant paper mâché puppet parade), locals were looking to stage a brawl to get some attention. They happened upon a vegetable cart nearby and started hurling ripe tomatoes. Innocent onlookers got involved until the scene escalated into a massive melee of flying fruit. The instigators had to repay the tomato vendors, but that didn't stop the recurrence of more tomato fights—and the birth of a new tradition.
Fearful of an unruly escalation, authorities enacted, relaxed, and then reinstated a series of bans in the 1950s. In 1951, locals who defied the law were imprisoned until public outcry called for their release. The most famous effrontery to the tomato bans happened in 1957 when proponents held a mock tomato funeral complete with a coffin and procession. After 1957, the local government decided to roll with the punches, set a few rules in place, and embraced the wacky tradition.
Though the tomatoes take center stage, a week of festivities lead up to the final showdown. It's a celebration of Buñol's patron saints, the Virgin Mary and St. Louis Bertrand, with street parades, music, and fireworks in joyous Spanish fashion. To build up your strength for the impending brawl, an epic paella is served on the eve of the battle, showcasing an iconic Valencian dish of rice, seafood, saffron, and olive oil.
Today, this unfettered festival has some measure of order. Organizers have gone so far as to cultivate a special variety of unpalatable tomatoes just for the annual event. Festivities kick off around 10 a.m. when participants race to grab a ham fixed atop a greasy pole. Onlookers hose the scramblers with water while singing and dancing in the streets. When the church bell strikes noon, trucks packed with tomatoes roll into town, while chants of "To-ma-te, to-ma-te!" reach a crescendo.
Then, with the firing of a water cannon, the main event begins. That's the green light for crushing and launching tomatoes in all-out attacks against fellow participants. Long distance tomato lobbers, point-blank assassins, and medium range hook shots. Whatever your technique, by the time it's over, you will look (and feel) quite different. Nearly an hour later, tomato-soaked bombers are left to play in a sea of squishy street salsa with little left resembling a tomato to be found. A second cannon shot signals the end of the battle. | کس نجیب الطرفین نے شومئی تقدیر سے وہ پہلا شگن آمیز ٹماٹر پھینکا تھا جس نے حسن آفرین انقلاب ٹماٹر کو دوام سبک خرامی بخشا؟ حقیقت حال کا کسی کو ادراک نہیں۔ قرئین قیاس ہے کہ یہ تصادم انگیز فرانسیسی بغاوت تھی، یا ایک ماورائے بساط ہوا تماشائے انبساط۔ کہانی کا مقبول زدعام پہلو یوں بیان کیا جاتا ہے کہ 1945 کے لاس گیگانٹس کے میلہ تہوار (کاغذی لگدی سے بنی کٹھ پتلیوں کی عظیم الشان پریڈ) کے دوران، مقامی باشندگان متمنی التفات ہنگام و کہرام میں مصروف ہوئے۔ صد بالاتفاق سبزی کا ایک چھکڑا نشانہ ستم و الم بنا اور عنفوان شباب سے گزرتے ٹماٹر بدوش ہوا زینت لباس انساں و ماحول بننے لگے۔ معصوم تماشائی بھی اسی رنگ میں رنگے گئے یہاں تک کہ منظر نامہ روبہ پرواز پھل کے ایک بڑے میدان کارساز کا نقشہ پیش کرنے لگا۔ محرکین فساد کو ٹماٹروں کے دکانداروں کو ہرجانہ و تلافی کرنا پڑی، لیکن وہ آئندہ ہونے والے اس افتاد ٹماٹر کی باز گردی کو کوئی بند نہ باندھ سکے—اور یوں ایک نئی روایت نے جنم لیا۔ خود سرانہ تندی سے لرزہ براندم، حکام نے قانون وضع کیا، پھر نرمی اختیار کی اور پھر 1950 میں صعوبتوں کا ایک سلسلہ روبہ قانون نافذ العمل کر دیا، 1951 میں، وہ مقامی لوگ جو قانونی موشگافیوں کے مرتکب قرار پائے، پابند سلاسل کر دیئے گئے، جب تک کہ عوام الناس ان کی رہائی کیلئے پکار نہ اٹھی۔ امتناع ٹماٹر سے متعلق سب سے مشہور دیدہ دلیری کا ظہور 1957 میں ہوا جب جیالے محرکین نے تابوت و جلوس کے ہمراہ ایک تمثیلی جنازہ ٹماٹر منعقد کیا۔ 1957 کے بعد، مقامی حکومت نے اس بلائے ناگہانی سے نجات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا، کچھ قواعد و اصول تشکیل دیئے، اور اس نامعقول روایت کے سامنے سر بہ تسلیم خم کرنے میں عافیت جانی۔ اگرچہ ٹماٹروں کا کردار مرکزی حیثیت کا حامل ہے، تاہم جشن طراب کا ایک ہفتہ حتمی جلوہ نمائی پر منتہج ہوتا ہے۔ یہ بنول قصبہ کے مربی بزرگان، ورجن مریم اور سینٹ لوئس برٹرینڈ کا جشن ہے، جو زندہ دلان ہسپانوی انداز میں اسٹریٹ پریڈ، موسیقی، اور آتشبازی کے ساتھ جلوہ انگیز ہوتا ہے۔ قریب الوقوع دنگا فساد میں اپنا زوربازو قوی بنانے کے لئے، دنگل کے عین موقع پر چاول، سمندری مچھلی، زعفران اور زیتون کے مشہور زمانہ ویلیںشیائی پکوان سے مزین، پرشکوہ پیلا پیش کیا جاتا ہے۔ آج، یہ شتر بے مہار تہوار کسی حد تک کچھ ضوابط کا پاس دار ہے۔ اور منتظمین تو اس حد تک چلے گئے ہیں کہ محض اس سالانہ تقریب کی خاطر بے مزہ ٹماٹروں کی ایک خاص قسم تک کاشت کرتے ہیں۔ ہنگامہ خیزیوں کا آغاز صبح 10 بجے کے قریب اس وقت ہوتا ہے جب شرکاء ایک پھسلواں ستون کے سرے پر لٹکے سور کے گوشت کے ٹکڑے پر جھپٹنے کے لئے دوڑ لگاتے ہیں۔ گلیوں میں گاتے اور ناچتے تماشائی دوڑنے والوں پر پانی کی برسات کرتے ہیں۔ پر جب چرچ کی گھنٹی دوپہر ہونے کا اعلان کرتی ہیں، ساتھ ہی ٹماٹروں سے لدے ٹرک قصبہ میں پہنچ جاتے ہیں، تو "ٹو-ما-ٹی، ٹو-ما-ٹی!" کے نعرے اپنے عروج کو چھونے لگتے ہیں۔ اس کے بعد، ایک آبی توپ داغنے کے ساتھ ہی، اصل ہنگامے کا آغاز ہو جاتا ہے۔ یہ اپنے ساتھی شرکاء کے خلاف تمام امکانی قوت کے ساتھ دھاوا بول دینے کے لئے ٹماٹروں کو بھِینچنے اور پھینکنے کے لئے سبز اشارہ ہے۔ طویل فاصلے تک ٹماٹر پھینکنا، قریب نگاہ مار گرانا، اور وسط میدان میں ہی جا لینا۔ آپ کا طریقہ چاہے کوئی بھی رہا ہو، وقت مقررہ پر جب یہ اختتام پذیر ہوتا ہے، تو آپ بالکل مختلف نظر آئیں (اور محسوس کریں) گے۔ تقریباً ایک گھنٹہ بعد، ٹماٹروں کے لہو میں ڈوبے ٹماٹر بمباروں کو ٹماٹروں کی گلی میں کچلے گئے ٹماٹروں کے ایک سمندر میں کھیلنے کے لئے چھوڑ دیا جاتا ہے جس میں بمشکل ہی کسی ٹماٹر کی مشابہت باقی ہوتی ہے۔ دوسری بار توپ کا داغنا اس جنگ کے ختم ہونے کا اشارہ ہے۔ |